ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریو اولمپکس میں دیپا کرماکر کی اچھی کارکردگی کی لوک سبھا میں تعریف

ریو اولمپکس میں دیپا کرماکر کی اچھی کارکردگی کی لوک سبھا میں تعریف

Thu, 11 Aug 2016 12:29:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس میں جمناسٹ دیپا کرماکر کی اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لوک سبھا میں کھیل مہاکمبھ میں حصہ لے رہے تمام کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی نیک خواہشات دی گئیں۔وقفہ صفر میں سی پی ایم کے شنکر پرساد دتہ نے اس موضوع کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ جمناسٹ دیپا کرماکر ریو اولمپکس کے فائنل میں کھیلنے جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام اراکین دیپا کرماکر اور دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں اچھی کارکردگی کی خواہشات دیتے ہیں۔بہت سے ارکان نے اس موضوع سے خود کو وابستہ کیا۔


Share: